نوشہرہ ورکاں:تجاوزات کی بھرمار ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا 

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، تحصیل انتظامیہ بے حسی کا شکار ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ ناجائز تجاوزات کو مین شاہراہوں سے ہٹانے میں ناکام ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار تجاوزات بارے اگاہ کرنے کے باوجود تال حال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا شہر میں تجاوزات کی بھر مار حد سے تجاوز کر گئی۔تجاوزات کے باعث اندرون شہر کڑیال روڈ،صدیق ٹھیکیدار روڈ پر ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا بھی معمول بن گیا۔بااثر مافیاز نے شاہراہوں کو خود کی جاگیر سمجھتے ہوے اپنی دکانوں کے ڈسپلے مین شاہراہوں کے عین کناروں تک سجا لیے۔گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کے باعث ایمرجنسی حالت میں ایمبولینس وغیرہ کا گزرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن