حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد کے کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کو سموگ پر قابو اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کے لیے 417 جدید سپر سیڈر مشین سبسڈ ی پر دی جا ئینگی۔ حکومت کی جانب سے فی کس سپر سیڈر مشین پر6لاکھ سے زائد سبسڈ ی فراہم کی جائے گی۔ کاشتکاروں کو سپر سیڈر مشین فرام کرنے کے لیے محکمہ ززاعت کی جانب سے قرعہ اندازی کی گئی۔ جنرل اسسٹنٹ ریونیو صغیر احمد باجوہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینیئر زراعت حافظ محمد زبیر اورزراعت آفیسرفرازاحمد کی نگرانی میں قر عہ اندازی کی گئی۔ قرعہ اندازی میں ضلع بھرسے 49 4کسانوں نے حصہ لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت محمد یوسف نے بتایا کہ سپر سیڈرمشینوں سے دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کی نوبت نہیں آئیگی بلکہ ان باقیات کو زمین میں ہی ملا دیا جائے گا جس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا اور سموگ کا بھی تدارک ممکن بنایا جا سکے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے جدید سپر سیڈر مشین پر فی کس 6 لاکھ سے زائد سبسڈی دی جائیگی۔