کلینک آن وہیلز وزیراعلیٰ کا صحت دوست منصوبہ ہے:ڈپٹی کمشنر  

May 20, 2024

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست منصوبہ‘‘کلینک آن وہیلز’’صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کا کھیالی شاہ پور یونین کونسل نمبر 33 میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے باقاعدہ طور پر افتتاح کرتے ہوئے آغاز کردیا،13 مئی سے 17 مئی 7 ہزار 435 مریضوں نے کلینک آن وہیلز پروگرام سے استفادہ حاصل کیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران، ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود تھا،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے، منصوبے سے حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی صحت اور زچگی، الٹراساؤنڈ، بنیادی لیب ٹیسٹ اور دیگر مسائل کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی بہترین فراہمی ممکن ہوسکے گی، کلینک آن وہیلز علاج معالجے کی جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔  کلینک آن ویلیز پروگرام میں طبی ماہرین سے معائنہ اور ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔ کلینک آن وہیلز بنیادی ادویات کی فراہمی، حاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت سے آراستہ ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر معیذ منصور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلینک آن وہیلز پروگرام میں بعد از زچگی معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے راہنمائی بھی فراہم کی جائے گی، ماں بچہ کا معائنہ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کی اسکریننگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں