گوجرانوالہ:قبرستان کلاں میں منشیات فروشوں اور نشئیوں کے ڈیرے  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قبرستان کلاں میں منشیات فروشوں اور نشئیوں نے ڈیرے ڈال لئے۔قبور کی بے حرمتی۔جنگلے چوری۔شہری سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق شہر کے بڑے قبرستان  کلاں میں منشیات فروشوں اور نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اس قبرستان میں قبور کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔نشئی اپنے نشے کی لت پوری کرنے کے لئے قبروں پر لگی آہنی تختیاں اور جنگلے کاٹ کر انہیں فروخت کر دیتے ہیں ایسا کرنے سے منع کرنے پر شہریوں سے جھگڑا اور مار کٹائی معمول بنا ہوا ہے ،پیاروں کی قبروں کی دیکھ بھال اور فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے شہری پریشان ہیں  انہوں نے وزیر اعلی پنجاب۔آر پی او۔سی پی او اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے اور قبرستان سے نشئیوں اور غنڈوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ یہ کیسا شہر ہے جہاں اپنے پیاروں کی دفن کرنے کے بھی انکی قبروں کی حفاظت کرنی پڑتی ہے ، غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کسی بھی مذہب ومعاشرے میںقبرستان کی ایسی حالت ہونا باعث شرم ہے ۔ انتظامیہ اور پولیس ادارے ان شر پسند عناصر کے خلاف بے بس کیوں ہیں کیا یہ علاقہ پاکستان سے علیحدہ ہے؟قبرستان میں آئے لوگوں نے بھرپور احتجاج اور انتہائی غم و پریشانی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن