گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ، چیف آرگنائزر چودھری مسلم وڑائچ،و دیگر نے کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر ہونے والی ترامیم کو سرکاری ملازمین ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہونے والی ترامیم کی وجہ سے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا ہے اس لئے سرکاری ملازمین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنشن اصلاحات کے نام پر مزید ترامیم سے گریز کرے تاکہ اساتذہ سمیت دیگر محکموں کے اندر پانے والی پریشانی اور اضطراب کا خاتمہ ہوسکے۔
پنشن اصلاحات ترامیم کو سرکاری ملازمین ہرگز برداشت نہیں کریں گے : احسان گورائیہ
May 20, 2024