نیویارک(این این آئی)فلکیات کے ماہرین نے ایسے سات ستارے دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے۔ ساتوں ساتوں فلکیات کے حلقوں میں معروف ڈائسن میگا اسٹرکچرز کے حامل ہیں۔ پراجیکٹ ہیفیسٹوز کے تحت دریافت ہونے ان ستاروں کی مدد سے ماہرین کو خلا میں کسی انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے تحقیق میں غیر معمولی حد تک مدد ملے گی۔