کانگو میں صدر کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام، باغی 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، کئی گرفتار 

May 20, 2024

کانگو (نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں گزشتہ صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور سپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنا دیا۔ عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

مزیدخبریں