بجلی کی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کی  طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں ۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے ڈسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے دیہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔ لائن لاسز والے چوری عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔

ای پیپر دی نیشن