پشاور(بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپی کے کے ترجمان ارسلان خان نے کہاکہ 8فروری متنازعہ انتخابات کے بعد ملک نازک دور میںداخل ہوگیا ہے ، ان حالات میں مضبوط جمہوریت ہی معاشی صورتحال کو درست کرسکتی ہے،ملکی سلامتی کیلئے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں،اپنے اخباری بیان میںانہوں نے کہاکہ ایوان میںبیٹھے افرادنے غریب اورمتوسط طبقہ کی مشکلات کونظراندازکر رکھاہے،غیر ضروری اخراجات اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی پر عوام خوش تھے کہ اب ان کی زندگی میں کچھ آسانی آئے گی اورعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف پہنچایا جائے گا مگر آج کہیںر وز گزر جانے کے باوجود عوام کی امیدوں کے پورا ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں، ۔