پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں مزید 69 گیس کنکشنزمنقطع، 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے 

 لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 69 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 ، کمپریسر کے استعمال پر 6 گیس کنکشنزمنقطع اور 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ تین ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن ،پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 34 گیسزکنکشن منقطع اور 4 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 ،فیصل آباد میں غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے اور 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع ،40 ہزار کے جرمانے اور ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...