اینٹی کرپشن خیبرپی کے کا وزیراوقاف کے پی ایس کیخلاف تحقیقات ‘ ریکارڈ طلب

پشاور(بیورو رپورٹ)محکمہ اوقاف خیبرپی کے نے بدعنوانیوں کی نئی داستان رقم کردی،اینٹی کرپشن خیبرپختونخوانے وزیراوقاف کے پرائیویٹ سیکرٹری حکم خان کے خلاف تحقیقات کاآغازکرتے ہوئے محکمہ سے تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے جبکہ تحقیقاتی اداروںکی نظروں میں دھول جھونکنے کے لئے گریڈ17کے دوافسران جن میں ایک بدعنوانی کی بناء پرجیل بھی کاٹ چکا ہے کوچندروزکیلئے معطل کرکے حکم خان کی سفارش پر دوبارہ بحال کردیاگیا ،ذرائع کاکہناہے کہ پرائیویٹ سیکرٹری ٹو وزیراوقاف حکم خان گزشتہ کئی سال سے مدارس اورمساجد کیلئے ملنے والا فنڈ(گرانٹ ان ایڈ)میںبڑے پیمانہ پرخردبردکے مرتکب ہیں،مساجداورمدارس کوجاری چیکوںمیںنام تبدیل کرکے کیش کرائے گئے ہیں،اس کے علاوہ وزیراوقاف کے پی ایس موصوف قبضہ گروپ کوبھی لیڈ کررہاہے اوران غنڈوںکے ذریعہ شہربھرمیںقیمتی جائیدادوںکوپرقبضہ کرکے قومی خزانہ کوکروڑوں روپے نقصان پہنچایاجارہاہے، محکمہ اوقاف کوباقاعدگی سے کرایہ اداکرنیوالے کرایہ داروںکومختلف نوٹسزجاری کرکے بے جا تنگ اورمختلف طریقوںسے بھاری رقوم وصول کی جارہی ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ انٹی کرپشن نے پرائیویٹ سیکرٹری ٹووزیراوقاف حکم خان کے خلاف موصول ہونیوالی متذکرہ شکایات اوردستاویزات کی روشنی میںتحقیقات کاآغاز کردیاہے ،محکمہ انٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کونام تبدیل کرکے کیش کرائے گئے چیکوںکے ہمراہ بدعنوانی سے متعلق دیگردستاویزات فراہم کرکے ریکارڈطلب کرلیا ہے     ۔

ای پیپر دی نیشن