لاہور( این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی ،حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی اجازت ہے۔ ترجمان کے مطابق گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے،محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی ‘ ترجمان محکمہ خوراک
May 20, 2024