ہتک عزت کا قانون صحافیوں کی مشاورت سے بنائیں گے: عظمیٰ بخاری

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر آج تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا لیا گیا ہے، تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے  12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...