لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسے مکمل روکیں گے وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ پالیسی کا جائزہ لے گی ضرورت ہوئی تو اس میں نظرثانی کریں گے جن نیٹ میٹرنگ کمپنیوں سے معاہدہ ہو چکا اس میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ ہماری حکومت سولرائزیشن کے حق میں ہے۔ سولر کی قیمت کم ہونے سے انویسٹمنٹ ایک سال میں ریکور ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے میں بجلی کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ خیبر پی کے حکومت بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری کے خلاف اقدامات کرے، امید ہے خیبر پی کے حکومت تعاون کرے گی۔
بجلی چوری سے اربوں کا نقصان، مکمل روکیں گے: وزیر توانائی
May 20, 2024