لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بیان میں جنرل (ر) ظہیر الاسلام سے ملاقات کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام سے لندن یا کینیڈا میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ ملاقات کے دعوے جھوٹ‘ تہمت‘ الزام تراشی اور دروغ گوئی ہیں۔ ان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ ملکی سلامتی‘ اتحاد و یکجہتی اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے دعاگو ہوں۔ واضح رہے5سال بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا پہلا بیان ہے۔