لاہور (کامرس رپورٹر) گندم کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کے باعث صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز آٹا چکی مالکان نے ایک کلو آٹے کی قیمت میں مزید 10 روپے کمی کر دی، جس سے اس کی قیمت 160 روپے سے کم ہو کر 150روپے ہو گئی۔ نئے نرخوں کا اطلاق آج (20 مئی) سے ہو گا۔