کمپنی پر حملے کا الزام‘ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے تنویر الیاس کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایک کمپنی کے دفتر پر حملے کا الزام ہے۔ تنویر الیاس کے خلاف 30 اپریل کو نجی مال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن