آرمی چیف سے سربراہ ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی ملاقات، فوجی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) سے گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ جس میں خاص طور پر عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر توجہ دی گئی۔ دونوں فریقوں نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن