شہباز حکومت سماجی' عوامی ' زرعی اور صنعتی انقلاب لائے گی: حاجی پرویزخان 

اسلام آباد ( محمد ریاض اختر) ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویڑن کے مطابق شہباز حکومت سماجی' عوامی ' زرعی اور صنعتی انقلاب لانے میں سرگرم ہے۔ 28 مئی کے روز سعید میاں نوازشریف مسلم لیگ کے مرکزی صدر بن کر ماضی کی طرح قومی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں مصروف ہو جائیں گے۔'' نوائے وقت ''سے خصوصی انٹرویو میں انہوںنے بتایا کہ قوم اور حکومت یوم تکبیرکو روائتی محبت وعقیدت سے منائیگی، قومی تہوار کے بعد میاں محمد نوازشریف راولپنڈی کا دورہ کرکے کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے درخواست کی کہ وہ اس قومی منصوبے کو روک دینے کی سازش اور اس کے کرداروں کو بے نقاب کرکے محبان وطن کا بڑا مطالبہ پورا کریں۔ ایک سوال پر سابق ایم این اے  نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب  اور ان کی معاشی ٹیم سے درخواست کی کہ وہ قومی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سے جڑے دو کروڑ خاندانوں کو ریلیف دے کر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دیں۔

ای پیپر دی نیشن