اسلام آباد ( خبر نگار) معروف سماجی شخصیت صاحبزادہ پیر ڈاکٹر محمد شیراز القادری چشتی ،چیئر مین بزم مطیع الرضا خان قادری حامدی نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے تمام مذاہب کو پیغام رسالت ؐکی چھتری تلے آنا پڑے گا۔ دین اسلام اور صاحب اسلامؐ کی تعلیمات امن' سلامتی اور خدمت انسانیہ کے سوال کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء مشائخ اور اہل دانش فروغ دین میں قوم کی توقعات پوری کررہے ہیںانشا اللہ یہ سلسہ دراز ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد شیراز القادری چشتی نے مزید کہا کہ وقت آگیا کہ امت مسلمہ اتحاد' اتفاق' اخوت اور رواداری کی دولت سے لیس ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ انہوں نے اہل غزہ اور اہل کشمیر کے جذبہ حریت کو سلام پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ 48ہزار شہادتوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود فلسطینیوں کے ھمالیہ سے بلند حوصلے ہیں۔ فلسطینی بہن بھائی مسلم قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کب اتحاد اور اتفاق کا نشان بن کر اسلام مخالف قوتوں سے بدلہ لیں۔
رسول کائنات ؐکی تعلیمات سے ہی دنیا میں امن قائم ہوگا،شیراز القادری چشتی
May 20, 2024