آئی14،ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی،طلائی زیورات لے گئے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں ، الیکٹرونکس کے سامان سمیت قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا تھانہ ترنول کو لیاقت علی نے بتایا کہ میں جی 12 میں اپنی دکان سے گھر جا رہا تھا کہ دوافراد نے مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مجھ سے پانچ ہزارروپے ، موٹر سائیکل ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نون کو نور شاہد نے بتایا کہ سیکٹر I .14/4میں رات کو پانچ نقاب پوش ڈاکو دروازہ توڑکرداخل ہوئے اور دو ڈاکوؤں نے مجھے گھیر لیا اور باقی ڈاکوؤں نے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی ،پانچ تولہ وزنی طلائی سیٹ ،چھ عدد طلائی انگوٹھیاں ،دو موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے ، تھانہ سبزی تھانہ کراچی کمپنی کو سیموئل مسیح نے بتایا کہ جی نائن ٹو میں میرے گھر کا کنڈا کاٹ کرایل سی ڈی سام سنگ ،بوفر،بلب ، ٹیوب لائٹ چوری کرلئے گئے، تھانہ سیکرٹریٹ کو عبدالرحمن نے بتایا کہ لیک ویو پارکنگ سے میری ہنڈا سوک کار، تھانہ رمنا کو محمد یوسف نے بتایا کہ جی الیون فور میں میری کرولا آلٹس کار چوری ہوگئی، تھانہ کھنہ کو فیصل خان نے بتایا کہ پل سے گزرا تو اچانک دو افراد سامنے آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن