کرغزستان میں مقیم پاکستانی طلبہ کا  تحفظ یقینی بنایا جائے،انجمن طلبہ اسلام 


اسلام آباد(خبر نگار)انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی رکن مشاورت محمد اکرم رضوی نے کرغزستان میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کرغزستان میں مقیم پاکستانی طلبہ و طالبات کا تحفظ فوری یقینی بنائے۔موجودہ حالات میں ہر پاکستانی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔کرغزستان میں محصور 11ہزار طلبہ و طالبات سفارتی امداد کے منتظر ہیں۔حکومت انہیں سیکورٹی فراہم کرے۔پاکستانی وزیر خارجہ کو فوری کرغزستان جانا چاہیے انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں کی غیرت و حمیت مر چکی ہے، ناکام خارجہ پالیسی نے افسوسناک واقعے میں مزید تشویش اور اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن