دومیل منڈی مویشیاں کو منتقل نہیں ہونے دینگے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

 مٹھیال (نامہ نگار)دومیل منڈی مویشیاں کو کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں گے پرامن جدو جہد سے اپنے حق کادفاع کریں گے دومیل منڈی مو یشیاں سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے اردگر د کے درجنوں دیہات اس منڈی سے فائدہ اٹھا ر ہے ہیں منڈی کی منتقلی کو روکنے کے لیے جلدجوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی احتجاجی پروگرام بھی ہوگا جس میں متاثرین کی بڑی تعداد شریک ہوگی ان خیالات کا اظہار دومیل منڈی مویشیاں کی منتقلی کے خلاف بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر ایوب خان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا اجلاس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اجلاس میں دومیل منڈی کی منتقلی کو روکنے کے لیے سید جاوید شاہ کی قیادت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا اراکین کمیٹی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ایم این ے ملک سہیل کمڑیال اور ایم پی اے ملک اعتبار سے دومیل منڈی مویشیاں کی منتقلی کو روکنے کے لیے خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور متعلقہ محکموں کو واضح پیغام دیا کہ دومیل منڈی مویشیاں کی منتقلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن