پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اہلیان مری ریلیف سے محروم 

May 20, 2024

  مری(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مری میں عوام ریلیف سے محروم ۔راولپنڈی سے مری علیوٹ، پگھواڑی، دیو ل سمیت تمام لنک روڈز پر ٹرانسپورٹرز دوگنا کرایہ وصو ل کر رہے ہیں متعدد بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مری کے کسی روٹ پرپبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایہ میں کوئی کمی نہیں کی گئی ھے جبکہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ کرایہ اسوقت مری میں وصول کیا جارہا ہے مری تا راولپنڈی کرایوں میں اضافہ کورونا کے دوران ہوا جب سواریوں کی تعداد کم کی گئی تھی تب ڈبل کرایہ وصول کیا جاتا تھا کورونا تو ختم ہوگیا سواریوں کی تعداد بھی مکمل ہوگئی لیکن کرایہ نیچے نہ آسکا شہروں میں جس سفر کا 60 روپے کرایہ وصول کیا جارہا مری میں اس سے کم سفر کا 100 روپیہ وصول کیا جارہاھے دو سے تین کلومیٹر سفر کا کرایہ 50 روپے وصول کیا جارہا ھے ۔ مری کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر مری سے تمام روٹس کا کرایہ فوری کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں