فیسوں کی مد میں کئی سو گنا اضافہ  کسی طور قبول نہیں، راجہ جواد

May 20, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی گوجرخان کی طرف سے ٹیکسوں اور دیگر فیسوں کی مد میں کئی سو گنا اضافہ کسی طور قبول نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد، انجمن تاجراں کھوکھا بازار کے صدر مرزا تیمور وارثی نے اپنے  بیان میں کیا  انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور ان یوٹیلیٹی بلوں میں درجن کے قریب مختلف اقسام کے ٹیکس پہلے ہی بمشکل ادا ہو رہے ہیں کاروباری مراکز مندی کی وجہ سے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں اوپر سے میونسپل کمیٹی اپنے ٹیکسوں اور فیسوں میں بھاری اضافے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

مزیدخبریں