گوجرخان (نامہ نگار) گاؤں جاتلی کے صارفین کا کہنا ہے کہ جب سے گاؤں میں بجلی آئی اس کے بعد آبادی میں اضافے کے باوجود گاؤں میں سنگل فیز لائنوں کو تھری فیز نہیں کیا گیا جس کے باعث لو وولٹیج کا معاملہ شدت اختیار کر گیا گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے لو وولٹیج کے باعث پنکھے بھی نہیں چلتے گرمی کی شدت سے بچے ، بوڑھے بے حال ہیں گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے دور دور سے بجلی کے کنکشن کے باعث لوولٹیج کا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے صارفین کا آئیسکو چیف ایگزیکٹو سے فوری طور پر لو وولٹیج کے مسئلے کے سدباب کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
گاؤں جاتلی میں بجلی کی لو وولٹیج کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
May 20, 2024