انسداد تجاوزات انسپکٹر کو زخمی کرنے والے افغانی کیخلاف مقدمہ درج

May 20, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)انسداد تجاوزات انسپکٹر کو زخمی کرنے والے افغانی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا افغانی ریڑھی بان نے انکروچمنٹ انسپکٹر ملک اظہر کو روڈ سے ریڑھی ہٹانے پر تشدد کر نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا تھا تین نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے اہل کار اظہر علی ولد نذرخان نے بیان دیا کہ وہ کمیٹی کے دیگر ملازمین کے ہمراہ پنڈی روڈ سے تجاوزات ہٹا رہے تھے کہ گھوڑا چوک کے قریب مسمی ارسلان ولد اصغر خان افغانی حال مقیم فتح جنگ نے سڑک کے عین وسط میں ریڑھی لگا کر ٹریفک اور عوام کیلئے رکاوٹ بنا ہوا تھا جسے ریڑھی ہٹانے کیلئے کہا تو اس نے گالم گلوچ کرتے ہوئے میرا گریبان پکڑ لیا اس کے ساتھ دیگر تین نامعلوم پٹھان بھی تھے ملزم نے ڈنڈے اٹھا کر ماردیا جو میرے کاندھے پر لگا کمیٹی کے دیگر اہل کاروں نے مجھے افغانی سے چھڑایا پولیس چوکی سٹی فتح جنگ نے ملزم ارسلان افغانی سمیت دیگر تین چار پٹھانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں