مٹھیال (نامہ نگار) جنڈ شہر میں شدید گرمی کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گھنٹوں گیس بند رکھنا معمول بن چکا ہے گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے خواتین کو امورخانہ داری سرانجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر کے کئی محلوں میں تو سارادن گیس غائب رہتی ہیگیس بندش کی وجہ سے شہری مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جنڈ شہر سے چند کلومیٹر دور سے نکلنے والی گیس سے جنڈ شہر کے شہریوں کو محروم رکھنا سراسرزیادتی ہے شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔