فتح جنگ(نامہ نگار) پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین فتح جنگ کے دوسال بعد سالانہ انتخابات ہوئے اتفاق رائے سے مزدور رہنما عدنان خان کو چیئرمین،ایاز عزیز خان وائس چیئرمین،فیصل خان کھٹڑ جنرل سیکرٹری،سید صغیر حسین شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا عدنان خان کو دوسری مرتبہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر واپڈا سٹاف،ہائیڈرو یونین کے کارکنوں عہدیداروں اور دیگر مزدور رہنماں سمیت عمائدین علاقہ نے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ واپڈا کے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین فتح جنگ کے 2سال بعد انتخابات
May 20, 2024