سوئی گیس کے گھریلوکنکشن کااجراء ساڑھے تین سالوںسے بند

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سوئی نادرن گیس کی جانب سے گھریلوکنکشن کااجراء گزشتہ ساڑھے تین سالو ںسے بندچلاآرہاہے،ہ ہزاروںسے زائد درخواست گزاروںکی تعداد،گھریلوکنکشن کے اجراء کیلئے سوئی نادرن گیس کی جانب سے ڈیمانڈنوٹس جا ری ہونے کی منتظرہے،ایک طرف حکومت نے سوئی گیس کی قیمتو ںمیںبارباراضافے کامنصوبہ بنار کھاہے اورد وسر ی طرف ملک بھرکے بندکیئے جا نے والے سی این جی سٹیشنزمکمل طورپربحال کرکے انہیںبرابرگیس کی سپلائی کی جارہی ہے،لیکن ایک عام اس ملک کاشہری سوئی گیس کے گھریلوکنکشن کابڑی بے تابی سے منتظر ہے، عوامی سماجی حلقو ں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اوروزیر پیٹرولیم اورسیکرٹری پیٹرولیم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ گھریلوکنکشن پرفی الفورپابندی ختم کریں،اورعام لوگوںکیلئے گھریلوکنکشن کے اجراء کوفوری یقینی بنائیں ،عوامی حلقوںکاکہناہے کہ میاں شہبازشریف وزیراعظم پاکستان کی حکومت ایک ا نقلا بی حکومت کادرجہ رکھتی ہے،مگرآج بھی عمرانی دور حکو مت کی ظالمانہ کاروائیوںپرپوری طرح عمل درآ مدہورہاہے جوکہ عام شہریوںکے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن