کلرسیداں(نامہ نگار)اتحاد علمائے اہل سنت کے زیراہتمام کلرسیداں سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی سنی کانفرنس کی جھلکیاں ،کلرسیداں میں اب تک یہ سب سے بڑا سیاسی مذہبی اجتماع تھا جس میں کلرسیداں و مضافات کے علاوہ کہوٹہ،گوجرخان ،آزادکشمیر ،مری،واہ کینٹ کے علاوہ تمام علاقوں سے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے اندر سیکورٹی کے فرائض پاکستان سنی تحریک اور ٹی ایل پی نے سنبھال رکھے تھے جبکہ اجتماع سے باہر ایس ایچ او سجاد الحسن پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی قیادت کررہے تھے۔ ایلیٹ فورس سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ نماز مغرب کے بعد قافلے پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے اور یہ سلسلہ نمازعشا تک جاری رہا۔ اجتماع بار بار تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رھا ۔اجتماع میں ایک نوجوان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جہازی سائز کا بڑا جھنڈا مسلسل لہراتا رھا۔نماز عشا کے فوری بعد شروع ہونے والا یہ اجتما ع شب دو بجے اختتام پذیر ہوا اجتماع کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر حسیب الرحمان نے کی۔مفتی منیب الرحمان نے چا لیس منٹ خطاب کیا۔اجتماع میں پیر محمود احمد قادری، علا مہ ریاض الرحمان صدیقی،علامہ نثار الرحمان،راجہ ازرم حمید سیالوی،کرنل وسیم جنجوعہ،مولانا ندیم سیرانی ،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،راجہ