تربیلا(ملک فضل کریم سے) تربیلا ڈیم پانچواں توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی کام کی نگران مشاورتی فرم اور واپڈا میں تنازعہ شدید اختیار کر گیا۔ منصوبہ پر کام کرنے والی مشاورتی فرم T5C نے کام بند کر دیا گیا۔واپڈا کو ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔چھٹی والے واپڈا کے اعلی احکام کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔فرم کے پی ایم کنسلٹنٹ مارک گل کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئیں ۔مشاورتی فرم ایم ایم ایل (MML/MMPا) ایم ایم ایل ور ایم ایم پی جو ایک جوائنٹ ونچر ہے کو واپڈا نے تعمیراتی کام کی نگرانی کے لئے ٹھیکے پر رکھا ہوا ہے۔ مشاورتی نگران فرم کے پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ مارک گل سمیت دیگر اعلی افسران واپس اپنے ممالک چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے والی فرم نے کام بند کرکے واپڈا کو ماہ کا نوٹس دے ہے۔فرم کے پراجیکٹ منیجر (PM) کنسلٹنٹ مارک گل بھی کام چھوڑ کر واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واپڈا اور مشاورتی فرم کے درمیان کئی ماہ سے مالی معاملات کا مسئلہ گذشتہ کئی ماہ سے چلا آیا رہا تھا۔جبکہ واپڈا کے اعلی احکام اس فرم کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے خدشات کا اظہار کر رہے تھے۔اس بنیاد پر MML جس کے غیرملکی اعلی احکام منصوبہ کی نگرانی چھوڑ کر گذشتہ کئی دنوں سے واپس اپنے ممالک چلے گئے ہیں ۔جس میں انکا پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ مارک گل اور سی آر سی کے علاوہ دیگر افسران بھی شامل ہیں۔ واپڈا کو ایک ماہ کا نوٹس دینے کے بعد مذکورہ فرم میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور نوٹس و کام جاری نہ رکھنے کی بنا پر مایوس نظر آرہے ہیں۔
تربیلا ڈیم پانچواں توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی کام کی نگران مشاورتی فرم ا، واپڈا میں تنازعہ
May 20, 2024