علما ومشائخ میدان میں رہ کر عملی جدوجہد کریں، مفتی منیب الرحمن ہزاروی 

 راولپنڈی( سٹاف رپو رٹر ) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر مفتی اعظم پاکستان امام اہلسنت پروفیسر مفتی منیب الرحمن ہزاروی نے کہاکہ کائنات میں ہرانسان نے علم کے ساتھ کمال حاصل کیا علما ومشائخ میدان میں رہ کر عملی جدوجہد کریں علما کرام پر لازم ہے کہ وہ اپنے علم سے حکمت وتدبر کے سے فتنوں کا قلعہ قمہ کریں جتنے بھی اولیا کرام علما ربا نین ہوئے سب دین کے عالم تھے ہر مدرسہ کا مہتمم اور ہردربارکاسجادہ نشین مستند عالم ہوناچاہیئے کسی غیر عالم کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دین مصطفی ؐ کی ترجما نی کرے ہر مسجد ودربارکے ساتھ معیاری درسگاہ ہونی چاہیے  ،پیرصاحب گولڑہ شریف حضرت پیر سید علی جنید الحق شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دین کا علم حاصل کرنے سے سینہ روشن ہوتا ہے علم ایک خزانہ ہے جس کے سبب نور الہی ملتا ہے،بانی ومہتمم جامعہ ضیا العلوم،شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیا الحق شاہ سلطانپوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامعہ سے فراغت حاصل کرنے والے علما کرام  اکابرین اہلسنت وجماعت خاص طور پر امام اہلسنت امام الشاہ احمد رضا خان بریلوی، امام اہلسنت حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی کی تحقیقات و مسلک کو سامنے رکھ کر انبیا کرام اہلبیت اطہار صحابہ کبار رضوا ن اللہ اجمعین کا احترام کرتے ہوئے دین اسلام کا پرچار کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزا ہلسنت جامعہ ضیاالعلوم میں بہت بڑے جلسہ دستار فضیلت وتقسیم اسنادکے انعقادکے موقع کے کیااس مو قع خطیب اعظم سندھ پیر سید مظفر حسین شاہ قادری ، اعوان شریف گجرات کے سجادہ نشین پیر قاضی محمود احمد قادری، مرشد آباد شریف پشاور کے سجادہ نشین،پیر بدر عالم جان ، آستانہ سیفیہ ترنول اسلام آبادکے سجادہ نشین پیرکرنل ڈاکٹر سرفرازاحمدسیفی، خطیب اعظم امریکہ ، مولانا مدثرحسین نقشبندی، مولانا مقصود قادری مفتی سلیمان رضوی علامہ سید شہاب الدین شاہ،سید رفیع الدین شاہ، مفتی ریاض الدین چشتی،مولانا محمد عبداللطیف قادری، مفتی سعید الرحمن قادری، چوہدری محمد ارشداقبال،خطیب اعظم ساتھ افریقہ مفتی لیاقت احمدقادری،علامہ خلیل احمد قادری، حافظ نذیرحسین، حافظ ابوبکر بسمہ اللہ، مرتضی بوباٹ، جامعہ ضیا العلوم کے طلبا نے عربی،انگلش،فارسی،پشتو، سندھی،بلو چی ،اور دیگر کئی زبانوں میں خطابات کیئے۔ تمام مقر رین نے علامہ پیر سید ضیا الحق شاہ سلطانپوری،اور انکے صاحبزادہ گان کو علما کرام کی ایک بڑی جماعت امت کو عطا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔   اس موقع پر علا مہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، علامہ پیر سید احسان الحق شاہ سلطانپوری، علامہ صاحبزادہ سید فرید الحق شاہ سلطانپوری، علامہ صاحبزادہ سید شمس الحق شاہ سلطانپوری، نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن