مینوفیکچرنگ یونٹس نگرانی کے تابع ہیں ‘ پروڈکشن پر مانیٹرز تعینات ‘کے ٹی سی

May 20, 2024

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ )خیبر ٹوبیکو کمپنی(کے ٹی سی) نے آئی پی ایس او ایس پاکستا ن کی جانب سے "پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024" کے عنوان سے رپورٹ پر اعترا ض بارے کہا ہے کہ کے ٹی سی پاکستان میں سگریٹ بنانے والی معروف کمپنی ہے اور ایپسوس کی جانب سے اس پر لگائے گئے بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات کے بارے میں عوام سے خطاب کرنے پر مجبور ہے ۔رپورٹ میں کے ٹی سی کے کاروباری طر یقوں کے بارے میں بے بنیاد دعوے اور ہتک آ میز تبصرے شامل ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ٹی سی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے "  ہم ملک کے اندر 400 سے زائد افرادی قوت کو ملازمت دینے والے معروف قومی سگریٹ مینوفیکچرنگ اداروں میں شامل ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ٹی سی کے مینوفیکچرنگ یونٹس ایف بی آر حکام کی سخت نگرانی کے تابع ہیں اور پروڈکشن فلور پر مانیٹرز تعینات ہیں  ۔بے بنیاد الزامات کی وجہ سے غیر منصفانہ طور پر بدنام کیا گیا  ۔ "ہم اپنے آپریشنز کے تمام پہلووں میں سالمیت اور تعمیل کے اعلی ترین معیارکو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں ۔

مزیدخبریں