کھنڈہ (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا شاندار استقبال کرنے اور استقبالیہ ریلیوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی محبت کے بے حد مشکور ہیں سردار سلیم حیدر خان کا حلف کے بعد آبائی علاقے میں آمد پر براہمہ انٹر چینج سے حطار فتح جنگ اور ڈھرنال میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی موثر قوت بن چکی ہے جس طرح قائدین نے ورکروں کو عزت دی ان شا اللہ وقت آنے پر ورکر بھی مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فتح جنگ سٹی کے سرپرست اعلی شمروز سنبل،صدر قاضی محمد ایوب،جنرل سیکرٹری ملک شفیق عزیز،سیکرٹری اطلاعات وحید اشرف،ملک عبداللہ سیف چوہدری افضال احمداور ٹھیکیدار صدیق نے گورنر پنجاب کی آمد پر انکے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان عوامی لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ ورکروں اور پارٹی کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ان شا اللہ اب پورے پنجاب میں پارٹی کو فحال بنائیں گے اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی ثابت ہوگی۔