راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آل پا کستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عدنان نثار نے کرغز ستان میں پاکستا نی طلبہ پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ناقابل قبو ل ہیں۔ اپنے ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کے خلا ف تشدد کی یہ قابل مذمت کارروائیاں انتہائی تشو یشنا ک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں، تعلیم ایک بنیا د ی حق ہے اور بہت سے نوجوان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔ اس طرح کے پرتشدد واقعات اس اصول کو مجروح کرتے ہیں اور بین الاقوامی طلبہ میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ ہم کرغز حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ا پنے ملک میں تمام پاکستانی طلبا کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کر ے۔ ضروری ہے کہ ان گھنانی کارروائیوں کے مر تکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔