ہمارا مشن عوام کو فوری ،سستا انصاف مہیا کرنا ہے،ملک طاہر محمود 

 فتح جنگ(نامہ نگار)ہمارا مشن عوام کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار فتح جنگ بار کے سابق صدر حاجی ملک طاہر محمود ایڈوو کیٹ نے اپنے بھائی معروف قانون دان الحاج ملک محمد امیر ایڈووکیٹ مرحوم کے سابقہ چیمبر کو دوبارہ بحال کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گھمگھلوی لا چیمبر عوام کی خدمت کیلئے کھولا ہے ان شا اللہ ملک امیر ایڈووکیٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کو مناسب فیس میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے مختصر اور خوب صورت تقریب میں محسن فتح جنگ ممتاز علمی شخصیت  الحاج ملک نور زمان،سابق ناظم حاجی منظور حسین، ذوالفقار علی بلوچ،صدر انجمن بہبود مریضاں ملک رفاقت اعوان، ملک صابر مسعود، طارق محمود،سیکرٹری  نازک علی، زاہد عارفی،ظفر شاہد،نیاز بھٹی،خالد منشی،طارق قادری،ملک محمد رمضان ایڈووکیٹ،ملک شاہد محمود،سردار سجاد حیدر خان ایڈووکیٹ،ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ،باسط ایڈووکیٹ،بیرسٹر مشتاق چھاچھی،سردار نثار خان ایڈووکیٹ،مرزا سجاد الہی،ماسٹر عبدالجبار شاہ،قاضی خالد محمود،سلطان محمود ایڈووکیٹ،ملک سعید اقبال،شیخ زبیر ایڈووکیٹ،شیخ عبدالقادر،حاجی زبیر اور دیگر عمائدین نے شرکت کی اور ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ کو نیا چیمبر بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن