سردارعبدالرئوف ایڈوکیٹ کے اعزازسیدنذر شاہ کی جانب سے ظہرانہ 

May 20, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ہائی کورٹ بارا یسو سی ایشن خیبرپختون خواضلع ہزارہ سردارعبدالرئوف خان ایڈوکیٹ کے اعزازمیںمعروف مسلم لیگی رہنما ء سادات فاونڈیشن کے چیئرمین سیدنذرحسین شاہ آف واہ کینٹ نے سادات کالونی جی ٹی روڈکے مر کزی ڈیرہ پردعوت ظہرانہ کااہتمام کیا،جس میںسرد اردلاورحسین ذیلدار،عین الحق ملک،سردارمشرف خا ن،سردارعلی خان اورسیدامجدحسین شاہ بھی موجود تھے،مہمان خصوصی سردارعبدالرئوف خان ایڈوکیٹ نے میزبان سیدنذرحسین شاہ اورسیدامجدحسین شاہ کا محبت کے خصوصی اظہارپرشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ہم توپرانے پیپلزپارٹی کے ورکرزچلے آرہے ہیں،ذ والفقارعلی بھٹوشہیدکے بعداگرمردانہ طورپرپیپلز پار ٹی کے خدمت کے عملی جوہرکوقائم دائم کررکھاہے تووہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کی ذات ہے،آ صف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹوزرداری کوپارٹی کاچیئرمین بناکرچندبرس جوپہلے فیصلہ کیاتھا،وقت اورحالات نے یہ ثابت کرکے دکھایاکہ آصف علی زرداری کافیصلہ انتہائی مدبرانہ سیاسی فیصلہ تھا،سردارعبدالرئوف نے مزیدکہاکہ فیصل کریم کنڈی کوگورنرخیبرپختون خواہ اورسردارسلیم حیدرخان آف اٹک کوگورنرپنجاب کیلئے نامزدکرنے کافیصلہ بھی آصف علی زرداری کی سیاسی دانشمندی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

مزیدخبریں