خوشی ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات  310 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ، رانامشہود احمد

: اسلام آباد(خبرنگار)پرائم منسٹر یوتھ ٹینلنٹ ہنٹ پروگرام کے سربراہ رانامشہود احمد خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات  310 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ پچھلے سال کے آی ٹی ایکسپورٹ سے 62 فیصد زیادہ ہے یہ کامیابی ہمارے قابل نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں رانا مشہود نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے، ہم نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری مہارتوں اور وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ای ٹی کے شبعے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے زرمبادلہ میں گراں قدر اضافہ کیا جا سکتا ہے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز دینا اور لیپ ٹاپ مہیا کرنا آی ٹی ایکسپورٹ کو مزید بڑھانے میں مدد دے گا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...