اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کرغزستان بشکیک میں طلباء پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ طلباء پر حملہ اور انہیں زدکوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں بشکیک میں پاکستانی طلباء اور دیگر غیر ملکی طلباء کو بے دردی کیساتھ زدکوب کرنا اور تشدد سفاکانہ عمل ہے بدقسمتی سے حکومت نے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ وزارت خارجہ فوری طور پر متحرک ہو کر پاکستانی طلباء کی سلامتی کو یقینی بنائے۔