پاکستان میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی, کیا یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے؟

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اس کی شدت میں رواں ہفتے مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی سے گرمی کی لہر کی صورتحال بننے کا امکان ہے جو کے ہفتے کے آخر تک موجود رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے جس کے دوران دن میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسی وجہ سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ گرمی کی اس لہر کے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی خشک موسم اور گرمی کی لہر پنجاب ،خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے متاثر ہونے والے علاقوں میں جھاڑیوں اور جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق ’درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافے کا سامنا ہو گا‘ جبکہ عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دن کے وقت بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن