ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا، ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثہ:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
May 20, 2024 | 13:22