ترک وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار  کے مضبوط رشتے سے جڑے  ہوئے ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ ہاکان فیدان  نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج  کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

ای پیپر دی نیشن