لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95کی شق چھ کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا،ریٹرننگ افسر فارم 47 جاری کرکے فارم 49کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا۔اس موقع پرالیکشن کمیشن الیکشن سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا ،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے 9اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتی ہے،عدالت رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس اور جیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتی ہے۔
لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
May 20, 2024 | 13:30