لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس:شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 20, 2024 | 14:18

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میںعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں