ہیٹ ویوکے خطرہ کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ا داروں کوگائیڈلائنزجاری کردیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ (آج)21سے 27مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے۔ پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصا جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاو کی سہولیات یقینی بنانے اورضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کوہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں، کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ویٹرنری کیئر سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے اورجانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کوہدایت کی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ محکمہ صحت ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹر قائم کرے۔ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔
ہیٹ ویوکا خطرہ:پی ڈی ایم اے نے اداروں کوگائیڈلائنزجاری کردیں
May 20, 2024 | 14:20