دعائیں، نیک تمنائیں ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں: زرداری، شہباز

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ایرانی صدر اور ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ ایران کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں پریشان کن خبر سنی، بڑی بے چینی کے ساتھ اچھی خبر کے لیے انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ میری دلی دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی کی سلامتی اور تندرستی کے لیے ہیں، دعا ہے کہ وہ سلامت رہیں تاکہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن