این اے 148 ملتان ون کے ضمنی الیکشن میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کے نتیجے میں گیلانی خاندان نے منفرد ریکارڈقائم کردیا۔
اس وقت چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی سمیت ان کے چاروں بیٹے پارلیمان میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینٹ ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی گزشتہ شب این اے 148ملتان ون سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔این اے 151ملتان سے ان کے دوسرے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی کے رکن ہیں ،ان کے تیسرے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی این اے 152ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں.ان کے چوتھے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی پی پی 213سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔