ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے جاپان کی ٹیم کو دوسوچھیالیس رنز سے شکست دے دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور جاپان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں جاپان کی ٹیم صرف چھبیس کے سکورپرآؤٹ ہوگئی۔ جاپانی ٹیم کی چھ کھلاڑی صفرپر آؤٹ ہوگئیں، جبکہ ایک کھلاڑی موٹو دس رنز بناکرنمایاں رہیں۔ پاکستانی باؤلر سعدیہ یوسف نے دورنز دےکرچھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے گرین شرٹس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوبہتررنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ندا ڈارنے ایک سو چوبیس رنزبنائے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی ندا ڈار نے یہ سنگ میل آٹھ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے عبورکرکے سنچری سکور کرنے والی پاکستان کی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن