جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے اپنی توپوں کا منہ عمران خان کی جانب بھی کیا۔ چوہدری نثارنے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے عمران خان کو ایک ساتھ سپریم کورٹ ساتھ جانے کی دعوت دی اور الزام تراشی چھوڑ کرسپریم کورٹ کے خصوصی بنچ سے جانچ پڑتال کرانے کا مطالبہ کیا۔
قائد حزب اختلاف نے اپنے خطاب میں آئی ایس آئی کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے کوئی جھگڑا نہیں، پاکستان کی افواج ملک کے ماتھے کا جھومر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی ایسا ادارہ ہونا چاہیے جس کے خوف سے دشمن پرلرزہ طاری ہوجائے ایسی آئی ایس آئی قبول ہے، سیاسی معاملات میں مداخلت اورلوٹے بنانے والی آئی ایس آئی کسی صورت قبول نہیں۔